English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی اداکاراؤں کی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی اور نرگس فخری سے ملاقات

القمر

لاس اینجلس: پاکستان شوبز کی حسیناؤں صنم بلوچ، اشنا شاہ، شائستہ لودھی اور بالی ووڈ کے اسٹارز سنیل شیٹھی اور نرگس فخری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں امریکہ میں پاکستان شوبز کی اداکاراؤں اور بالی ووڈ کے اداکاروں کی ایک میچ کے دوران ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صنم بلوچ، اشنا شاہ اور شائستہ لودھی بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ یہ ایک ہی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں شائستہ لودھی اور صنم بلوچ کو بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی کے ساتھ موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے پاکستان کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے