اسلام آباد:جمعیت علمااسلام ف کے رہنما اورترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے بلزواپس بھجوانے کا انوکھا طریقہ کار اپنایا ہے۔
حافظ حمد اللہ نے صدر مملکت کے ٹویٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جناب صدر آپ نے بلز واپس بھجوانے کا جو طریقہ کار اپنایا ہے کیا وہ آئینی ہے؟ کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل پچھتر کی خلاف ورزی نہیں ہے؟
حافظ حمداللہ نے کہاکہ اگر ہے تو آپ غیرآئینی کام کے مرتکب ہوئے جس سے ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، آئینی منصب پربیٹھ کرغیرآئینی کردارریاست اورصدارتی منصب کی توہین ہے۔ آپکا غیرآئینی عمل اپنے لیڈرکیساتھ ساتھ سائفرکیس میں وفاداری نبھانیکی بھی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا آپکوایوان صدرمیں نہیں ڈینٹل کلینک میں ہونا چاہیے مستعفی ہوکرخود کوقانون کے حوالے کریں۔

