ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کے سلسلے میں مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کے سیاسی جماعتوں سے رابطے

appointments

اسلام آباد:ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا، بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مشاورت کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔

 الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف، پی پی پارلیمینٹرینز کے سربراہ آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو خط لکھے ہیں۔

انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق شہباز شریف کوکل 25 اگست کو مدعو کیا گیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کو مشاورت کے لیے جمعرات کو بلا لیا ہے ۔ آصف زرداری کو مشاورت کے لیے 29 اگست کو بلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا،چیئرمین تحریک انصاف کو 2 بجے مولانا فضل الرحمن کو 3 بجے دن الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں