ہانگ کانگ :چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)نے ٹوکیو کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے اعلان کے بعد جاپان سے بعض آبی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔
ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکریٹری حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن وان نے کہا کہ سمندر میں تابکاری سے آلودہ پانی پھینکنے سے پیدا ہونے والے بڑے خطرات کے پیش نظر ایچ کے ایس اے آر حکومت کے لیے فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانا لازمی ہیں۔
تسی چھن وان نے کہا کہ پابندی کا اطلاق جاپان کے10بڑے شہروں بشمول ٹوکیو، فوکوشیما،چیبا، توچیگی، ایباراکی، گنما، میاگی، نیگاتا، ناگانواور سائیتاما کیپری فیکچرزسے آبی درآمدات پر ہوگا،جس میں تمام اقسام کی تازہ،منجمد،ٹھنڈی، خشک یا پروسس شدہ سمندری غذا،سمندری نمک اور سمندری کائی شامل ہیں۔
