ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک نئے نئے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کروانے چاہیے،چوہدری یٰسین

ملک نئے نئے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین  کے مطابق 90 دن میں انتخابات کروانے چاہیے،چوہدری یٰسین

اسلام آباد: صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ  آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات  کے موقف میں یوٹرن کہاں سے آ گیا، پیپلز پارٹی نے کب انتخابات کے التواء کی بات کی ہے۔

آئین نوے دن میں انتخابات کا کہتا ہے تو نوے دن میں انتخابات  ہونے  چاہیے،ملک نئے نئے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ،تجربات کے بجائے آئین پر عمل کیا جائے نہ کہ لوگوں کی خواہشات کو دیکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سی ای سی کے کراچی میں منعقدہ اجلاس سے واپسی پر اسلام آباد آنے پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ائین پر عملدرآمد کی بات کرتی ہے اور اسے یوٹرن قرار دیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ آئین کے تحت بروقت انتخابات ہوں تاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جو چلنجز درپیش ہیں ان کا حل صرف پیپلز پارٹی کے ہی پاس ہے، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی بحران آیا 1971 سے آج تک پیپلز پارٹی نے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال۔

عمران خان نے ملک کو سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا تو چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو سفارتی تنہائی سے نکالا ۔

سی پیک کے حوالے سے چین کی ناراضگی ختم کی ۔اسلامی ممالک خصوصاً سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات بحال کیے، انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور آج بھی آئین و قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں