ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا

electricity bills

 اسلام آ باد:آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا، ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔

 ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے،صارفین کی مشکلات دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایس ڈی او ریونیو ایکسین کے دفاتر یا کسٹمر سروسز سینٹرز سے مقررہ تاریخ میں توسیع کروائی جا سکتی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز اور ٹیرف میں اضافے سے متعلق آئیسکو کا کوئی رول نہیں۔ آئیسکو بجلی خرید کر آگے ٹرانسمنٹ کر دیتی ہے۔

 آئیسکو کو فی یونٹ تقریبا سوا دو روپے پرافٹ مارجن ملتا ہے، ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں