English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمسن ملازمہ قتل کیس: فاطمہ کےگھر والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں

consequences

خیرپور : صوبہ سندھ کے رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں مقتولہ کےگھر والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقتولہ بچی فاطمہ کی ماں نے الزام عائدکیا ہےکہ ملزم اسد شاہ کی مفرور بیوی حنا شاہ کی چچی اسے دھمکیاں دے رہی ہے،کہتی ہے حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں۔

دوسری جانب پولیس تاحال مفرور حنا شاہ اور اس کے والد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ملزمہ کو فرارکرانے والے اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم اسد شاہ کی نشاندہی پر حویلی کے مزید 5 ملازمین کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 14 افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں، تمام سیمپلز رپورٹ کے لیےکراچی لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔

ادھر پولیس تاحال اسد شاہ سے موبائل فون کا پاس ورڈ لینے میں اور کسی ٹیکنیشن سے فون کھلوانے میں ناکام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے