ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے،ویوین رچرڈز

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بالر قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے۔

،انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اس کے ساتھ وقت گزارا ہے۔

ویوین رچرڈز کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے اور وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں