English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل جانیولاے طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

solution

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل جانے والے ایک طیارے کو سعودی عرب میں ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑی، جس پر صہیونی وزیراعظم نے  سعودی شاہی خاندان سے اظہار تشکر کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسرائیل جانے والے مسافر طیارے کو سعودی عرب میں لینڈنگ کرنا پڑی ہو۔ مشرقی افریقی ملک سیشلز سے ایک طیارہ 128 اسرائیلیوں کو لے کر تل ابیب جا رہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے سبب اسے ہنگامی طور پر سعودی عرب میں لینڈنگ کروائی گئی۔

ہنگامی لینڈنگ کی درخواست پر سعودی عرب نے خلاف معمول نہ صرف اسرائیل جانے والے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی بلکہ 128 اسرائیلی مسافروں کو جدہ کے ہوٹل میں قیام بھی کرایا، جس پر اسرائیلی مسافروں اور طیارے کے عملے نے سعودی عرب کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ طیارے کی خرابی دور کی گئی اور وہ مسافروں کو لے کر منزل مقصود پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا شکریہ ادا  کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے