English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ سے لاعلم

destruction

اسلام آ باد:چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ سے لاعلم نکلے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا رات گئے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ جلاس میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لے لیا گیا؟ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔

قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود سائفر کیس پر ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے