ماسکو:روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ جنوب کے شہروں میں کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔روس اوریوکرین جنگ نئے نئے دعوئوں کے ساتھ جاری ہے۔
ماسکونے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرین کی جنگی گاڑیاں اوردیگرسامان جنگ تباہ کیا ہے۔کپیانسک ڈونیسک اور زپوروزیزیا میں یوکرین کے حملے ناکام بنائے ہیں۔ زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل سسٹم ایس ٹوہنڈرڈ بھی تباہ کیا گیا ہے۔
بریانسک میں یوکرین کا ڈرون بھی مارگرایا ہے۔ جبکہ یوکرین مسلح فوج کے جنرل سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب میں پچیس محاذوں پرروسی فوج کوکافی نقصان پہنچایا ہے،پیش قدمی جاری ہے۔
