ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد الفائد انتقال کر گئے

لندن : برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

  اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بدھ 30 اگست کو محمد الفائد خالق حقیقی سے جاملے، مصر کے شہر سکندریہ میں پیدا ہونے والے محمد الفائد 70 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے۔

 محمد الفائد کے بیٹے ڈودی الفائد آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں چل بسے تھے، محمد الفائد کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

 واضح رہے فوربز کی درجہ بندی کے مطابق محمد الفائد امیر ترین عربوں کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر  تھے ، ان کی دولت کی مجموعی مالیت 2 بلین ڈالر ہے، وہ دنیا میں 1516 ویں نمبر پر تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں