English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں وزیراعظم کے پاس 9 مئی سے متعلق شواہد ہیں تو سامنے لائیں، پی ٹی آئی

القمر

لاہور: پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم  کے پاس اگر 9 مئی واقعات سے متعلق ٹھوس شواہد ہیں تو انہیں سامنے لائیں اور سیاسی بیان بازی نہ کریں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں نگراں وزیراعظم اب تک آئین اور اپنے مینڈیٹ کو صحیح طور سمجھنے  سے قاصر ہیں۔ نگراں حکومت کی واحد ذمے داری آئینی مدت یعنی 90 دن میں صفاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق  کاکڑ انتخابات منعقد کروانے کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات چیت کرتے اور بیانات دیتے نظر آ رہے ہیں۔ نگراں وزیراعظم کا الزام تراشی پر مبنی بیانیہ بلاشبہ 9 مئی کے واقعات کے حقائق چھپانے کی ایک کوشش نظر آتا ہے، جسے جنہیں قوم تسلیم نہیں کررہی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ان (نگراں وزیراعظم) کے پاس قابل اعتبار شواہد ہیں تو قوم کے سامنے لائے جائیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی کے واقعات کی تمام پہلوؤں سے غیرجانبدارانہ اور اعلیٰ سطح پر  عدالتی تحقیقات کی تاحال منتظر ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غیر جانبدار اعلیٰ سطح پر عدالتی کمیشن بنا کر تمام معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور یہی مطالبہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے