English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت متعدد ممالک کے سفیروں کی جانب سے تبت کا دورہ

القمر

 بیجنگ :  پاکستان، بیلاروس، وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا سمیت 11 ترقی پذیر ممالک کے سفیروں نے چین  کے علاقے  تبت کا دورہ کیا۔

پیر  کے روز  ترجمان ما وننگ نے  یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر 27 اگست سے 2 ستمبر تک سفیروں نے تبت کا دورہ کیا۔

  سفیروں نے چین کی جانب سے عوام پر مبنی ترقیاتی تصور پر عمل درآمد اور تمام قومیتوں  کے لوگوں کیانسانی حقوق کے جامع تحفظ کو سراہا۔

 سفیروں نے  تبت  کے تمام شعبوں میں ترقی کو توقعات سے بڑھ کر قرار دیا  اور کہا کہ  درحقیقت ترقی کے ثمرات سب کو حاصل ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے لیے  خوش حال زندگی ، اصل انسانی حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے