ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کا سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے  پر اتفاق

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان  اور جی ڈی اے  نے  صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے  اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا پیپلز پارٹی کے 3ادوار سندھ کی تباہی کا سبب بنے، آئندہ انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے مزید ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 ملاقات میں پی پی مخالف جماعتوں کو پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر بھی اتفاق ہوا،ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کہا سندھ کے شہری علاقے پیپلزپارٹی کی بیڈ گورننس کے باعث کھنڈرات بنا دیئے گئے ہیں، جی ڈی اے رہنما نے کہا سندھ کے دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت اور امن و امان کی صورتحال آج بھی قابل رحم ہے بجلی، گیس اور دیگر عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کی جائے گی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا نگراں حکومت بننے سے پہلے رابطے بڑھے تھے، ملکر ہم لوگ اپوزیشن لیڈر لیکر آئے، سندھ میں محرومی ہے، 15سالہ گورننس کو بھگت رہے ہیں، اگرسندھ نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ  کراچی سے کشمور تک سندھ نہیں چل رہا، دوائیں نہیں مل رہیں،مصطفی کمال نے کہا بجلی نہیں، گیس نہیں، لا اینڈ آرڈر نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے حکومت چاہتے ہوئے بھی ریلیف نہیں دے پا رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں