ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نگران وزیرداخلہ نے کہا ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں