ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈیا کے نام تبدیلی کی خبروں پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آگیا

 ممبئی: انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی خبروں پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

لیجنڈری اداکار نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک مختصر سی پوسٹ لکھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا رجحان کس طرف ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں ’بھارت ماتا کی جے‘ لکھا اور ساتھ ہی پوسٹ میں ترنگا اور نارنجی جھنڈے کی ایموجی ڈالی ہے۔

پوسٹ سامنے آتے ہیں اداکار کے مداحوں کا رش لگ گیا اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں نے اسے پسند کیا اور ری ٹویٹ کیا۔

ملک کے نام کو تبدیل کرنے بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب جی ٹوئنٹی کے عشائیہ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس میں ’انڈین صدر‘ کے بجائے ’بھارتی صدر‘ لکھا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں