English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، عبدالحق ہاشمی

القمر

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی ،پٹرول ،گیس ،ادویات کی قیمتوںمیں ناروااضافے کے خلاف ہماری عوامی جدوجہد جاری رہے گی، قوم نے جس طرح شٹرڈاؤن ہڑتال میں ساتھ دیا۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  بجلی گیس وادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے لوٹ ہوئی دولت برآمد ،اشرافیہ وسول اور فوجی آفیسروں ،ججزوجرنیلزکے مفت بجلی ،مفت گیس ،مفت علاج،مفت سفروبھاری مراعات ختم کیے جائیں لٹیروں کے گھروں کی پانی ٹینکیوں الماریوں سے کروڑوں لوٹ مار کی رقم برآمد ہورہی ہے مگر اس سے نہ قومی دولت میں اضافہ ہوررہا ہے نہ عوام کو ریلیف مل رہا ۔

انہوں نے کہاکہ  بدقسمتی سے ہر طرف لوٹ مار ،بدعنوانی ،کرپشن وکمیشن کا دوردورہ اورمافیازکا راج ہے جماعت اسلامی ان مظالم ولوٹ مار کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرکے عوامی جدوجہد تیز کریگی ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کیساتھ ملکر حکمران طبقہ کو مجبورکریں گے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ واپس لیں آئی ایم ایف کے بجائے عوام کی پریشانی ودکھ کو سمجھیں عوام غربت بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے خودکشی وخودسوزی پر مجبور جبکہ حکمران آئی ایم ایف کے ہدایات پر ملک وقوم کو تباہ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے