ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات

سوچی: روس کے ساحلی شہر سوچی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

طیب اردگان روس کے ساحلی شہر سوچی کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، دونوں سربراہوں کی ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ تاریخی بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کی بحالی کو اجلاس میں زیر غور لایا گیا۔

ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو معطل شدہ معاہدے میں رکاوٹ بننے والی خامیوں کو دور کرتے ہوئے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ کے ساتھ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں