English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں، طورخم بارڈر لگاتار دوسرے دن بند

القمر

طورخم:پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کے سبب طورخم بارڈر کراسنگ دوسرے دن بھی بند رہی جس کے سبب سرحد پر سامان سے لدے ٹرکوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کی افواج کی ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کے بعد بدھ کو مصروف سرحدی گزرگاہ کو بند کردیا گیا تھا۔

پاکستان میں حکام نے دوپہر کو فائرنگ کے آغاز کے بعد افغانستان سیکیورٹی فورسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا، یہ فائرنگ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب افغان حکام کی جانب سے مرکزی سرحدی گزر گاہ کے قریب ایک ممنوعہ علاقے میں چوکی بنانا شروع کی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ افغان حکام کے پاس پہلے سے ہی ایک چوکی تھی جسے عام طور پر لارم پوسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پاکستانی حکام سے بات کیے بغیر ایک چھوٹی پہاڑی پر ایک اور چوکی بنانا شروع کر دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکیورٹی حکام نے کراس فائر شروع ہونے سے چند منٹ قبل ایک ملاقات بھی کی تھی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا اور دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے درمیان فائرنگ شروع ہونے کی کیا وجہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے