سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے،قابض بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 8کشمیریوں کو شہید کیا ۔
