اسلام آباد: نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ جس نے بھی 5ہزار روپے کے بند ہونے کی خبر چلائی ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سخت سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی دوسرا فرد جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر نہ چلائے۔
5000 روپے کا کرنسی نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا۔ حکومت https://t.co/2BNZhCTnUy
— AHMAD WALEED (@AhmadWaleed) September 7, 2023
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے 5ہزار کا نوٹ بند ہونے کی خبر شائع کرتے ہوئے ایک نوٹی فکیشن بھی پبلش کیا تھا، جس کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
