ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا، برطانوی وزیراعظم

نئی دہلی :برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے لیکن بھارت پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

برطانوی وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔ رشی سونک نے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔ اسی حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھارت تجارتی مذاکرات آخری، لیکن مشکل ترین’ مرحلے میں داخل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں