ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، انیق احمد

حسن ابدال :نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،سکھ یاتریوں کیلئے حکومت پاکستان مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

نگران وفاقی وزیر  نے کہاکہ پاکستان میں عبادت گاہوں کی زیارت کیلئے سکھوں کو خصوصی طور پر تین ہزار ویزے دیئے جاتے ہیں، پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو سکھ بھائی اس سے مطمئن رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں جتنا مسلمانوں کا وزیر ہوں اتنا ہی تمام اقلیتوں کا بھی وزیر مذہبی امور ہوں، ہم سکھ بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں ، ہمارے سکھ بھائیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ ضرور بابا گورونانک کی جائے پیدائش اور سمادھی کی زیارت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں