اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، ہم ایک ایسا الیکشن چاہتے ہیں جسے سب تسلیم کریں،پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اس پر کوئی پابندی نہیں۔
نگران وزیر قانون کی صدر مملکت سے ملاقات معمول کا حصہ ہے،صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرےگا۔
انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت انتخابات آخری مردم شماری کے تحت ہونے ہیں، آخری مردم شماری 2023کی ہے جس کے تحت حلقہ بندیاں ضروری ہیں،حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن شیڈول جاری کر چکا ہے۔
