English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ اور اے این ایف کے مشترکہ آپریشن ،  782 کلو منشیات برآمد

القمر

کراچی: پاک بحریہ اور اے این ایف کے مشترکہ آپریشن میں 782 کلو منشیات برآمدکرلی گئی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ اس دوران 782 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے، منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے