English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابات کے بارے میں علوی کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں، ترجمان جے یو آئی

القمر

اسلام آباد:ترجمان جمعیت علمائے اسلامی (جے یوآئی ف) نے کہا ہے کہ صدر علوی نے حسب توقع انتخابات کی تاریخ کی تجویز دے کر بحران میں اضافہ کرنیکی کوشش کی، صدر کا اعلان آئین سے زیادہ نیازی کمپنی کی خدمت ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر علوی کی حیثیت نگران کی ہے آئین سے کھلواڑ نہ کریں، صدر علوی کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے،صدر علوی نے اختیارات سے تجاوز کرکے نیازی کو خوش کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عوام نیازی کمپنی کے کرتوتوں سے واقف ہیں ،علوی کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں  ۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ،عبوری صدر اداروں کے کام میں مداخلت نہ کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے