ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو ایک اور جھٹکا: پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے چوتھی بار  پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، متوسط طبقے کے لوگوں کیلیے زندگی مزید عذاب بن گئی، پیٹرول کی فی قیمت 26روپے 2پیسے اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے نئی پیٹرول کی قیمت 331روپے 38 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 17روپے 34پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 329روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں