راولپنڈی :آل پاکستان ریسٹورنٹ ایکشن کمیٹی کا شدید ردعمل سامنے آ گیا ،اب صرف احتجاج نہیں احتجاجی تحریک سے مہنگائی کنٹرول کرنی پڑے گی، تاجروں نے روزگار بچاؤ تحریک کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر چوہدری فاروق روزگار بچاؤتحریک کا آج ہم اعلان کرتے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کے اضافے کے بعد کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ڈیزل 17 روپے مہنگا کرنے کا مطلب عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننے کا اعلان ہے ۔
چوہدری فاروق کا کہنا تھا کہ پرانے حکمران نئے حکمران نگران حکمران شریف زرداری سب عوام دشمن حکمران ہیں، ان حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج عوام سے روٹی کے دو نوالے چھین گئے ہیں۔
صدر ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تاجر اور عوام ڈیفالٹ کر گئے ہیں ،پٹرول کی قیمت میں آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ،روزگار بچاو تحریک میں ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
صدر ایکشن کمیٹی مزید کہا کہ ملک بھر میں فوڈ کے تاجر سب سے زیادہ روزگار مہیا کرتے ہیں، آج ہمارا تاجر ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بےروزگار ہو رہا ہے ۔
