English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل: فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت  پیر کو  ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کرے گا۔

 سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ پرحکم امتناع جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت عظمی سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا تصور، اس کی تیاری، اس کی توثیق اور اس کو پاس کیا جانا بددیانتی پر مبنی ہے، لہذا اسے خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے