English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسٹر پلان میں بے ضابطگیاں، پرویز الٰہی جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

القمر

لاہور:جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی پیشی کے موقع پر ضلع کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، چوہدری پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت لایا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف انکوائری کی گئی نہ ہی کوئی انکوائری نوٹس بھیجا گیا۔پرویز الٰہی کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا پیر کو دوبارہ متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے