ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول

اوکاڑہ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہماری پارٹی کو لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو پھر زرداری سے کہیں گے ہمارے ہاتھ کھول دیں، آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے لیکن صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے۔

بلاول زرداری  نے کہاکہ عوامی حمایت کی وجہ سے سابق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی، ایسا نہیں ہے کہ صرف عمران خان کو بند کرنے سے ہم نے ملک کے تمام مسائل حل کر دیے ہیں، آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اب یہی کہتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ دے دیں تاکہ ہم مہم شروع کر سکیں، نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کا بھی رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں