کراچی:اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب 4 کاروائیوں کے دوران 256 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برآمدہ کیٹامائن بیرون مُلک اسمگل کرنے کی غرض سے نمک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی،دورانِ کاروائی کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این کے مطابق شکار پور روڈ سکھر کے قریب گاڑی میں موجود ملزمان سے 50 کلو چرس برآمد، جبکہ بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این کے مطابق امین پور روڈ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمد،برآمد شُدہ ہیروئین گاڑی کے ہیڈ لائیٹس کے پیچھے بنائے گئے خُفیہ خانوں سے برآمد ہوئی ہے، کاروائی کے دوران چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد ہوئی،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
