English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس: فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم

القمر

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکم نامہ جاری کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیس کی پیپر بک بنانے کا کب حکم دیا گیا۔ جس پر وکیل نے بتایا کہ عدالت نے 2011 میں اپیلوں کی پیپر بنانے کا حکم دیا تھا۔ع

دالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے کے بعد بھی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دے دیا۔ اور ریمارکس دیئے کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکم نامہ جاری کریں گے۔

سرکاری وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ کیس میں 18ملزمان نامزد تھے اور شاہد حیات سمیت کچھ انتقال کرچکے ہیں۔عدالت نے اپیلوں کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے