English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فضائیہ کے دستے کی شاہین-10 مشقوں میں شرکت کے بعد وطن واپسی

القمر

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں، لڑاکا پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی گراؤنڈ عملے کی مشق میں بھرپور شرکت کے بعد وطن واپسی ہوگئی ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہین 10 مشق، دونوں اتحادی ممالک کی جانب سے حقیقت پر مبنی عصر حاضر کی فضائی جنگ کے تناظر میں باہمی کاروائیوں کی توثیق کا زریعہ تھا، شاہین-10 مشق، شاہین فضائی مشقوں کی سیریز میں 10ویں مشق۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور چین کی جانب سے ہر سال متبادل بنیادوں پر شاہین فضائی مشق کی میزبانی کی ،پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے مابین فضائی مشقوں کا  سلسلہ ایک پائیدار شراکت داری کا مظہر ہیں ،شاہین 10 مشقوں کی باہمی تعاون پر مبنی، جنگی بصیرت اور تربیتی اسباق کے تبادلے میں مدد ملی ۔

انہوں نے کہا کہ مشق کا دونوں فضائی افواج کے جنگی عملے کے مابین مشترکہ کاروائیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا  ،پاک فضائیہ کے عملے کی مہارت اور جے-10 سی و جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی زبردست جنگی صلاحیتوں کی بدولت پاک فضائیہ کا مشق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 فضائی مشقوں میں  کامیاب شرکت، پاک فضائیہ کے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے عزم کا ثبوت ہے ،مشق شاہین 10 میں کامیاب شرکت، پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی جنگ کے حوالے سے رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں اہلکاروں کی آپریشنل تربیت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے