English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرتضی بھٹو کو ملکی تاریخ کی گھناؤنی سازش کے تحت قتل کیا گیا، بلاول بھٹو

القمر

 کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرتضی بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناؤنی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔

مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضی بھٹو کی جمہوریت پسند سوچ اور زندگی بھر عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل رہنا مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضی بھٹو کو قتل کرنے کی سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو، ہم پاکستان کو جمہوریت، ترقی اور مساوات کا گہوارہ بنا کر مرتضی بھٹو کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے