English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

القمر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے ۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح  ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ مریم نواز لاہور سے جمعرات کی صبح 4 بجے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی آج (جمعہ کو) اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے