English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

القمر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر قانون دان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

ترجمان پیپلز پارٹی کی جانط سے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی تصدیق کی گئی۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی سی ای سی کی رکنیت بھی معطل کر دی۔ 

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے پارٹی پالیسیوں کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے