English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مشعال ملک

protection

اسلا م آباد: انسانی حقوق اورخواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک  کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو اسی تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مشعال حسین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کیا ہے جبکہ پوری کشمیری قیادت اس وقت بدنام زمانہ تہاڑ اور دوسری بھارتی جیلوں میں پابند سلاسل ہے جن میں ان کے شوہر محمد یاسین ملک بھی شامل ہیں جو عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں اور فسطائی مودی حکومت انہیں پھانسی کی سزا دلوانا چاہتی ہے جو عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں  نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم  پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرکے بھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیئے۔ اس موقع پراوکجا  وفد نے مشعال ملک کو وزیر اعظم پاکستان کا معاون خصوصی برائے انسانی حقوق کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے