English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک سیاسی بحران کے بھنور میں گھر چکا ہے، حافظ محمد ادریس

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا  ہے کہ نوجوان ہی کسی قوم و ملک کا اصل اثاثہ اور مستقبل کی امید ہوتے ہیں، نوجوانوں نے انبیا کرام کے وقتوں سے لے کر آج تک اپنے جوان جذبوں اور ایمانی قوت سے وقت کے دہارے اور طوفانوں کے منہ موڑے ہیں۔

حافظ محمد ادریس  نے کہاکہ  جماعت اسلامی نوجوانوں کو ہر میدان میں فعال کردار ادا کرنے کی تربیت دیتی ہے، تعلیم اور کھیل سے لے کر معیشت اور سیاست تک ہر شعبہ زندگی میں شفاف اور دیانت دارانہ کردار تحریک اسلامی کا منشور اور پہچان ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت کی قیادت نے ہر دور میں ثابت کیا ہے کہ اس پر کرپشن اور لوٹ مار کا کوئی دھبہ نہیں، اس پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ساتھ ہی اپنے دامن کو پاک صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے