English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کے معاملے میں مداخلت کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کے انڈونیشیا میں پھنسے 2طیاروں کے معاملے میں مداخلت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی آئی اے کی انتظامیہ 2سال سے انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے اپنے 2طیاروں کا معاملہ حل کرنے میں ناکام  رہی ،ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا وفد اتوار کو انڈونیشیا جائے گا، وفد میں پی آئی اے کے سی ای او اور ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی شامل ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے وفد کے دورے کی تصدیق کی ہے،ترجمان  کے مطابق یہ وفد لیزنگ کمپنی ایئر ایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد طیاروں کی پی آئی اے کو فروخت کرنے کے لیے لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کرے گا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کی ڈیلیوری جکارتہ میں ہونی تھی اس لیے طیارے انڈونیشیا میں کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے