English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی، سرکلر جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کر دیا جس میں آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

آشوب چشم کے متاثرہ افسران یا ملازمین صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کا سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے، متاثرہ شخص بغیر صحت یابی کے سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن میں نہیں آ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے