English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث احتجاج خطرناک رخ اختیارکر رہا ہے، مشتا ق احمد

elected

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموںکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان  نے کہاہے کہ بھمبر سے خنجراب تک عوام سرپا احتجاج ہیں، حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے،پاکستان کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث یہ احتجاج خطرناک رخ اختیارکرتاجارہاہے۔

مشتاق احمد خان نے کہاکہ  وزیر اعظم آزاد کشمیرعوام کو دھمکانے کی بجائے مسائل حل کریں،نااہل کابینہ کا سائز چھوٹاکریں عوام کے حقیقی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کریں، اس احتجاج کے دوران گرفتار شدگان کو فوری طورپررہاکریں۔

انھوں نے کہاکہ پاکستانی بینکس اپنی اصلاح کریں مظفرآباد کو ابیٹ باد اور میرپورکو جہلم میں لگانے کی کوشش کریں کریں کشمیری قومی تشخص اور وحدت کشمیرپر کوئی انچ نہیں آنے دیں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں،کشمیرپانیوں کی سرزمین ہے آزاد خطے سے 26سومیگاوٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور کشمیریوںکو صرف 4سو میگاوٹ بجلی کی ضرورت ہے ہائیڈل سے پیدا ہونے والی بجلی فی یونٹ لاگت 3روپے سے بھی کم ہے حکمرانوں غریب عوام کو مہنگائی بجلی فروخت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے