English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی محکمہ خارجہ کا دہشت گرد تنظیموں PKK/YPG سے متعلق واضح موقف اختیار کرنے سے گریز

القمر

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ PKK  جسے وہ دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں کے خلاف لڑائی میں نیٹو کے اتحادی ترکیہ کےشانہ بشانہ کھڑا ہے  تاہم اس نے علیحدگی پسند تنظیم کے شامی الحاق وائی پی جی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں ایک صحافی  کے اس سوال کہ ترک وزیر خارجہ حقان  نے کہا کہ PKK/YPG کے دو دہشت گرد جنہوں نے اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی تھی، شام سے آئے تھےاس بارے میں امریکہ کا کیا موقف ہے تو انہوں نے کہا کہ امریکہ پی کے کے کے خلاف جنگ میں ہمارے نیٹو اتحادی ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہےاور امریکہ  پی کے کے کو    دہشت گرد تنظیمکے طور پر دیکھتا ہے۔

پٹیل نے دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کے ساتھ تعلق پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور YPG ترکیہ کے لیے خطرہ ہے سے متعلق  سوال  کا جواب نہیں دیا۔

وزیر خارجہ حقان فیدان  نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  یکم اکتوبر کو انقرہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دو دہشت گرد شام سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کے کام کے نتیجے میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ دو دہشت گرد شام سے آئے تھے اور انہیں یہاں (شام میں) تربیت دی گئی تھی۔

وزیر خارجہ فدان نے کہا تھا کہ خاص طور پر عراق اور شام میں، PKK/YPG سے تعلق رکھنے والے تمام انفراسٹرکچر، سپر اسٹرکچر کی سہولیات اور توانائی کی سہولیات اب سے ہماری سیکورٹی فورسز، مسلح افواج اور انٹیلی جنس عناصر کا جائز ہدف ہیںاور میں کسی بھی تیسرے ملک کو  PKK/YPG کی سہولیات فراہم کرنے سے گریز کرنے  کا مطالبہ کرتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے