اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی 4 مہینے لاپتا رہنے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما 9 مئی واقعات کے بعد سے روپوش تھے۔ اس دوران انہیں حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات منظر عا پر آئی تھیں، تاہم گزشتہ روز انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور پھر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق صداقت عباسی گھر پہنچے تو والدہ اور بیٹیاں انہیں گلے لگا کر روتی رہیں۔
