ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کا آپریشن” طوفان الاقصی ”اسرائیلی انٹیلیجنس موساد اور شاباک کی ناکامی قرار

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی گروپ اور  حماس کے اسرائیل پر زمینی، فضائی اور بحری ذرائع سے حملوں کو اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی انٹیلیجنسیز موساد اور شاباک کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباک، موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے تمام وسائل کے باوجود کسی کو بھی اس حیران کن حملے کی توقع تک نہ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حماس کی جانب سے کیے جانے والے ان حملوں میں اب تک 500سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس کے ردِ عمل میں اسرائیل کے غزہ شہر پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں700سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، دونوں اطراف ہزاروں افراد اب بھی زخمی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیل کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک، اس کی بیرونی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے تمام وسائل کے باوجود یہ حیران کن امر ہے کہ کسی کو بھی اس حملے کی توقع تک نہ تھی اور اگر تھی بھی تو وہ اس کا موثر انداز میں روکنے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ   اسرائیل کے پاس پورے مشرقِ وسطی کی سب سے زیادہ وسائل والی اور وسیع انٹیلیجنس سروس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں