تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہونے حماس سے بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو خبرادر کرتے ہوئے غزہ خالی کرنے کا کہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا، ہم باقاعدہ جنگ کا اعلان کرتے ہیں، یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی۔
بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسرائیل میں جو ہفتے کو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا، یہ اسرائیلیوں پربہت مشکل دن گزرا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا اب کبھی نہ ہوسکے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ اس فتح کی قیمت برداشت کرنا آسان نہیں، یہ جنگ طویل اور سخت ہوگی مگر بدلہ لیں گے اور جنگ جیتیں گے، جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے ان کے تحفظ کی ذمہ دار حماس ہوگی، کسی کا بال بھی بیکا ہوا تو حساب لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینی عوام کو مختلف طریقوں سے دہشت زدہ کرتے تھے، نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو آئے روز مسمار کرکے انہوں قتل کردیتے تھے، جب دل چاہتا تھا اپنی مرضی سے کسی بھی بستی میں گھس کر فلسطینیوں کا قتل عام کرتے رہےہیں۔
