ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج ، نظرثانی اپیل دائر

اسلام آباد:سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، نیب ترامیم فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی۔

ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا۔درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا اور نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔

نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں