ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گااسی لئے جیل میں ہوں، پرویز الٰہی

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گا، اسی لئے جیل کاٹ رہا ہوں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر( ن ) لیگ کو بڑی امید تھی تاہم، فیصلے کے بعد دیکھتے ہیں کہ اب نواز شریف کیا بیانیہ بناتے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم کو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ نہیں لگا سکتے۔ جیل میں اخبار اور ٹیلی ویژن کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے اور جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کل سے پیٹ خراب ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں