اسلام آباد: تحریک انصاف نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کو پر امن عوامی اجتماعات سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پرامن اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہ دینا نہایت شرم ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، قائد اعظم کے اسرائیل پر اصولی موقف کو فراموش کرکے اپنے بیرونی آقاں کے خوف سے اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیارکرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔